کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ پر عوام کا پارہ ہائی

821

کراچی : کے الیکٹرک نے کورونا اور لاک ڈاؤن کے مارے کراچی کے شہریوں پر بجلی گرادی۔

کے الیکٹرک کی جانب سے شہر قائد میں اضافی بل بھیجے جانے پر شہری بل بلا اٹھے ہیں، کراچی میں شدید گرمی اور سمندری ہوائیں بند ہونےکے بعد کے الیکٹرک نے لوڈشیدنگ کا دورانیہ بڑھا دیا جس سے زشہری دوہری اذیت میں مبتلا ہوکر رہ گئے ہیں۔

کراچی کے گنجان آباد علاقوں میں لوڈ شیڈنگ 9 سے 12 گھنٹے کی جارہی ہے۔

دوسری جانب عوام نے وزیراعظم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلز میں فیول ٹیکس اور دیگر غیر قانونی غنڈا ٹیکسز کو واپس لیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

عوام نے نیپرا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیپرا عوام پر کے الیکٹرک کے مظالم کا مداوا کرنے کے بجائے بی ٹیم کا کردار ادا نہ کرے۔

شہریوں نے کے الیکٹرک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب لاک ڈاؤن کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں تو دوسری جانب  فی گھر ہزاروں روپے کے بل بھیج دیے گئے ہیں، کے الیکٹرک نے تیز رفتارمیٹرز نصب کرکے صارفین کو دھوکا دے رہی ہے ، ان تیز میٹروں کی وجہ سے کے سی ایس سی کے زمانے میں جتنے یونٹ جلتے تھے اب اتنی بجلی استعمال کرنےپر ڈبل یونٹ بن رہے ہیں ۔

شہریوں نے کے الیکٹرک کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ  کمپنی صارفین کو جاری کردہ تمام بل واپس لےکر مناسب بلز جاری کرے ورنہ بھرپور احتجاج ہوگا، کے الیکٹرک نے شہر قائد کے باسیوں کو لاوارث سمجھ کر سب نے نوچنا شروع کر دیا ہے۔