جماعت اسلامی کے رہنما محمدعلی کورونا سے صحتیاب، عنایت اللہ کا ٹیسٹ مثبت

919

جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے محمد علی اہلیہ اور بیٹے سمیت کورونا سے صحت یاب ھوگئے جبکہ جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر سابق سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان حلقے میں مسلسل کورونا متاثرین کو ریلیف کی فراہمی میں خود کورونا سے متاثر ھو گئے۔

کلکوٹ کمراٹ سے تعلق رکھنے والے جماعت اسلامی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور الخدمت فاونڈیشن کے ڈائریکٹر کوآرڈینیشن محمد علی اہلیہ اور بیٹے سمیت کورونا سے صحت یاب ھوگئے ہیں محمد علی کا دوسراٹسٹ منفی آنے پر آغوش ھوم پشاور میں حکومت کے سرکاری کورنٹائن سنٹر سے اپنی رہائش گاہ کلوٹ دیر بالا منتقل ھوگئے۔

واضح رہے کہ ان کی اہلیہ اور بیٹے کے دوسرے ٹسٹ بھی منفی آگئے ہیں۔سابق ایم پی اے محمد علی کا ٹسٹ 15مئی کو پازیٹو آیا تھا جس کے بعد وہ آبائی گاوں میں سیلف آئسولیشن میں چلے گئے تھے جہاں پر 19مئی کو انہیں سانس اور سینے کی شدید تکلیف کے بعد ایمرجنسی میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے آئسولیشن وارڈ منتقل کیا گیا جہاں پر انہیں کئی روز تک طبی امداد فراہمی کے بعد طبعیت سنبھلنے پر آغوش کورنٹائن سنٹرمنتقل کیا گیا تھا جہاں پر عید کے چھٹے روز ان کا ٹسٹ منفی آنے کے بعد انہیں گھرجانے کی اجازت دی گئی۔

 انہوں نے تمام دوست احباب اور حلقے کے عوام کا شکریہ ادا کیا ھے جنہوں نے رمضان المبارک کے بابرکت لمحات میں ان کی جلد صحت یابی کی دعاوں کے ساتھ  ان کی خیریت دریافت کرتے رہے۔

دوسری طرف سابق سینئر صوبائی وزیر اور صوبائی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ خان اپنے حلقہ میں کورونا متاثرین کی مسلسل خدمت کے دوران گزشتہ روز خود کورونا سے متاثر ھوگئے ان کا ٹسٹ پازیٹو آیاھے اور آبائی گاوں براول بانڈہ دیر بالا میں گھر پر کورنٹائن ہوگئے ہیں۔انہیں بخار اور کانسی کی شکایت ہے تاہم ان کی حالت بہتر ھے انہوں نے عوام سے دعاوں کی اپیل کی ھے۔