حوثیوں کا ڈرون حملہ عرب فوجیوں نے ناکام بنادیا

524

عرب فوجی فوجیوں نے حوثی باغیوں کی جانب سے کئیے گئے دونوں ڈرون حملے ناکام بنا دیے۔

العربیہ کے مطابق حوثی باغیوں نے خمیس مشیط شہر کو نشانہ بناتے ہوئے 2 ڈرون حملے کرنے کی کوشش کی تھی تاہم سعودی فوج نے انہیں ناکام بنادیا۔

ڈرون حملے یمن سے سعودی عرب کی جانب کئیے گئے تھے تاہم بروقت سعودی فوج نے انہیں ناکام بنا دیا۔ ڈرون حملوں کے نتیجے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

پاکستان نے ڈرون حملوں کی سخت مذمت کی ہے اور اُسے بزدلانہ عمل قرار دیا ہے جبکہ اس سے قبل بھی حوثی باغی عرب کی تیل فیکٹریوں پر ڈرون حملے کرنے کی کوشش کرچکے ہیں۔