لاک ڈاؤن میں بڑھتے ہوئے جرائم پولیس کی ناکامی ہے، سید عبدالرشید

326

لیاری میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم،منشیات کی فروخت اورجوئے کےا ڈوں پر رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ  لاک ڈاؤن کے دوران جرائم پیشہ افراد کی بڑھتی ہوئی کارروائیاں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی ہے۔

میڈیا کو جاری بیان میں سید عبدالرشید نے کہا کہ  رات اور صبح فجر کے اوقات میں نمازی غیرمحفوظ ہیں ،نمازیوں کو گن پوائنٹ پر لوٹاجارہاہے، لیاری میں دیرپا امن اورجرائم کی بیخ کنی کیلئے پولیس اپنی صفوں کو درست کرے۔

رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافےسےعلاقہ مکینوں میں خوف پیدا ہورہاہے، کھلے عام منشیات کی فروخت اور جوئے کے اڈے چل رہے ہیں پولیس تماشائی بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ لیاری میں بڑھتے ہوئے جرائم پرآئی جی سندھ،ڈی جی رینجرز سندھ اور دیگر متعلقہ ادارے نوٹس لیں۔