آمدن سے زائد اثاثے، شہبازشریف کی عبوری ضمانت کیلیے درخواست دائر

342

آمدن سےزائداثاثوں اورمنی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نےعبوری ضمانت کیلیےدرخواست دائرکردی۔

تفصیلات کے مطابق  لاہورہائیکورٹ میں شہباز شریف نےدرخواست امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سےدرخواست دائرکی جس میں موقف اپنایا گیا کہ  حکومت کے سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے نیب نے انکوائری شروع کی ہے، 2018میں اسی کیس میں گرفتار کیا گیا اور اس وقت بھی نیب کیساتھ بھر پور تعاون کیا لیکن 2018 میں نیب نے اختیارات کے ناجائز استعمال کا ایک بھی ثبوت نہیں دیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ انکوائری میں نیب کی جانب سے لگائے گئے الزامات عمومی نوعیت کے ہیں،نیب انکوائری کے دوران اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے اختیارات استعمال نہیں کر سکتا، نیب انکوائری دستاویزی نوعیت کی ہے اور تمام دستاویزات پہلے سے ہی نیب کے پاس موجود ہیں۔

درخواست کے مطابق  1972 میں بطور تاجر کاروبار کا آغاز کیا، زراعت ،شوگراور ٹیکسٹائل انڈسٹری میں اہم کردار ادا کیا، درخواست میں استدعا کی گئی کہ  زیر التواء انکوائری میں گرفتار کئے جانے کا خدشہ ہےلہذا عبوری ضمانت منظور کی جائے۔