“کرکٹ کا کوئی ایسامیچ نہیں جو فکس نہ ہوا ہو”

635

نئی دہلی: بھارتی بکی سنجیو چاؤلہ نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ ” کرکٹ کی تاریخ کا کوئی میچ ایسا نہیں ہوتا جو فکس نہ ہوا ہو”۔

بھارتی بکی نے اپنے بیان میں کہا کہ فلم کی طرح ہی کرکٹ میں میچ کی ڈائریکشن اور پروڈکشن ہوتی ہے جس میں فکسنگ مافیا کا ہاتھ ہوتا ہے ، بھارتی پولیس نے بکی کو فروری میں لندن سے گرفتار کرکے بھارت منتقل کیا تھا اور دہلی ہائیکورٹ نے انھیں تاحکم ثانی حراست میں رکھنے کا حکم دیا تھا۔ بھارتی بکی کی گرفتاری کیلئے پولیس20 سال سے کوششیں کر رہی تھی۔

بھارتی بکی سنجیو چاؤلہ  کرکٹ کے چند بڑے اسکینڈلز میں ملوث ہیں جس میں جنوبی افریقہ کے آنجہانی کپتان ہنسی کرونیے کا فکسنگ اسکینڈل بھی شامل ہے۔ 2000 میں بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ میچ کو فکسڈ کرانے کے ذمے دارسنجیو چاؤلہ کے ساتھ سابق جنوبی افریقی کپتان ہنسی کرونئے بھی ملوث تھے۔

واضح رہے کہ دہلی پولیس نے سنہ2000 میں سنجیوچاولا اور ہنسی کرونیئے کے درمیان ہونے والی گفتگو ریکارڈ کی تھی جس کے بعد مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کی گئی۔

قبل ازیں بھارتی بکی نے گرفتاری کے بعد اعتراف کیا کہ ان کے دوست کمار، کلارا اور دارا بھی میچ فکسنگ میں ملوث رہے ہیں۔1993 میں انگلینڈ منتقل ہوا تھا اور میں مہنگے علاقوں میں دکانوں کا مالک ہوں۔