بدین میں ایک ہفتہ میں 15 کورونا وائرس کے کیس ظاہر

161

بدین (نمائندہ جسارت) بدین میں لاک ڈاﺅن میں نرمی کے بعد ضلع میں کوروناوائرس تیزی سے پھیلنے لگا ایک ہفتہ میں 15 کورونا وائرس کے کیس ظاہر، ضلع بھر میں مریضوں کی تعداد 55 سے زائد ہوگئی، ضلعی انتظامیہ صورتحال کو کنٹرول نہ کرسکی۔ عدالتی احکامات کے بعد عیدالفطر کے موقع پر لاک ڈاﺅن میں نرمی کے بعد بدین ضلع میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، صرف ایک ہفتے کے اندر 15سے زائد مریضوں کے کیس ظاہر ہوگئے، جس میں اسلامیہ ڈگری کالج بدین کے ایسوسی ایٹ پروفیسر سمیت فیملی کے سات سے زائد کورونا کے کیس ظاہر ہوئے جبکہ ہفتے کے روز مزید تین کیس ظاہر ہونے کے بعد ضلع بدین میں مریضوں کی تعداد 55 سے زائد ہوگئی جبکہ 14مریض صحت یاب اور ایک ڈاکٹر سمیت 3 مریض اموات کا شکار ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے مقامی انتظامیہ کو روک تھام کے لیے عملی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کرنے کے باجود صورت حال کو کنٹرول نہ ہوسکی۔