انوار احمد زئی علمی خاندان کے علمی شخص تھے، ان کی خدمات پانچ عشروں پر محیط ہے، تنظیم اساتذہ

158

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ کے صدر پروفیسر نصراللہ لغاری، سیکرٹری تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ پروفیسر رئیس احمد منصوری، ڈویژنل صدر جاوید اخلاق اور حیدر آباد کے صدر محمد اسلم قریشی نے ضیاءالدین تعلیمی بورڈ کے ڈائریکٹر اور میٹرک بورڈ کراچی، انٹر بورڈ کراچی، میرپور خاص بورڈ کے سابق چیئرمین و سابق ای ڈی او کراچی، سابق ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم پروفیسر انوار احمد زئی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انوار احمد زئی ایک علمی خاندان کے علمی شخص تھے، ان کی خدمات پانچ عشروں پر محیط ہے۔ شاگرد ہی نہیں ہر مستفید ہونے والا فرد ان کی عظمت کا معترف ہے۔