فاطمہ فرٹیلائزر مزدوروں کو سہولت فراہم کرے‘افتخار

180

فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی نے کورونا وائرس کی آڑ میں مزدوروں کی زندگی کو عذاب میں مبتلا کیا ہوا ہے۔ دو ماہ سے زیادہ عرصہ ہوگیا ہے فاطمہ ٹائون شپ کے اندر رہنے والے ایمپلائز اور ان کی فیملیز کو کالونی میں قید کیا ہوا ہے جبکہ اس کے برعکس پلانٹ پر پورے پاکستان سے ٹرک اور ٹرالر آتے ہیں بغیر کسی قسم کے حفاظتی اقدامات کیے۔ اب جبکہ حکومت کی طرف سے لاک ڈائون میں نرمی کردی گئی ہے لیکن فاطمہ انتظامیہ ابھی بھی لوگوں کو عید کی چھٹیاں دینے سے انکار کررہی ہے، اگر کوئی چھٹی کا مطالبہ کرے تو نوکری سے نکالنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ مزید یہ کہ عید پر ڈیوٹی کرنے کی صورت میں قانون میں متبادل دن کی چھٹی دی جاتی ہے (Compensatory Leave) CPL وہ بھی نہیں دی جاتی۔ اور نہ ہی اوور ٹائم قانون کے مطابق دیا جاتا ہے۔ ڈائریکٹر لیبر سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ اپنا قانونی فرض نبھاتے ہوئے مزدور کی زندگی آسان بنائیں۔