کراچی شپ یارڈ کے عابد حسین انتقال کرگئے

143

کراچی شپ یارڈ مزدور یونین شمع کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری سید عابد حسین گزشتہ دنوں 65 سال کی عمر میں رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔ سید عابد حسین اور ان کے ساتھیوں نے کراچی شپ یارڈ سے کمیونسٹ رہنمائوں کا غلبہ ختم کرنے کے لیے 1979ء میں شمع یونین کی بنیاد رکھی۔ 1983ء میں شمع یونین نے ریفرنڈم میں کمیونسٹ رہنمائوں کو شکست فاش سے دوچار کیا۔ سید عابد حسین اور ان کے ساتھیوں نے لگن، جذبہ جنون اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے مزدور تحریک میں کام کیا۔ اس موقع پر کراچی شپ یارڈ کے سابق مزدور رہنما حاجی احمد خان، سراج العابدین، اسد اور دیگر نے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔ ان رہنمائوں نے کہا کہ عابد حسین نے نہایت بہادری سے مزدوروں کی خدمت کی۔