یوسف بلوچ کا انتقال

236

پاکستان کی مزدور تحریک کے بزرگ و سینئر رہنما یوسف بلوچ عیدالفطر کے روز لاہور میں انتقال کرگئے۔ مرحوم نے نصف صدی سے زائد مزدور تحریک میں بہت متحرک و فعال کردار انجام دیا۔ خصوصاً ریلوے کے مزدوروں کی تنظیم سازی و جدوجہد میں نمایاں کردار ادا کیا۔ مرحوم یوسف بلوچ NTUF کے بانی چیئرمین بھی تھے اور بابائے ریل مزدور مرحوم مرز ابراہیم کے دیرینہ تحریکی ساتھی تھے۔ ان کی مزدور دوست خدمات و جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سندھ لیبر فیڈریشن کے رہنمائوں شفیق غوری اور شیخ مجید نے سوگوار خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کے لیے رب العزت کی بارگاہ میں دعا کی۔