یوسف شاہوانی کے انتقال پر تعزیت

185

پاکستان ورکرز کنفیڈریشن صوبہ بلوچستان کے صوبائی صدر عبدالسلام بلوچ، جنرل سیکرٹری علی بخش جمالی ،چیئرمین محمد حسن بلوچ، حاجی عبدالکریم ترین ،منظور احمد بلوچ،عبدالحکیم کاکڑ،محمد افضل مینگل ،مقصود الرحمن بازئی ودیگررہنمائوں نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں ممتاز ٹرانسپورٹر آل پاکستان ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین میر محمد یوسف شاہوانی کی ناگہانی وفات پر سخت دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کو ان کی شاندار خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور دعا ئے مغفرت کی ۔