موسمیاتی خطرات،عالمی بینک پاکستان کو188ملین ڈالرفراہم کریگا

294

اسلام آباد (اے پی پی)موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے عالمی بینک 5 سالہ ہائیڈرومیٹ ائنڈ ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ سروسز منصوبے کے لیے پاکستان کو 188 ملین ڈالر مالی امداد فراہم کرے گا۔ رقم ملک میں موسمی پیشگوئیوں کے نظام کو بہتر اور مزید قابل اعتبار بنانے کے لیے میٹرولاجیکل ٹیکنالواجی اور اور متعلقہ اداروں کی تکنیکی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تباہ کاریوں اور ان کے منفی معاشی و سماجی اثرات کی روک تھام کے لیے خرچ کی جائے گی۔ وفاقی وزارت کے ترجمان محمد سلیم شیخ نے کہا ہے کہ اس حوالے سے عالمی بینک اور وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ما بین معاہدے پر دستخط کے لیے تقریب آج ہوگی، تقریب کی سربراہی مشیروزیراعظم ملک امین اسلم اور عالمی بینک کی نمائندگی پاکستان کنٹری ڈائریکٹر کریں گے، جس میں وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی، وفاقی اکنامک افیئرز ڈویژن، وفاقی ایوی ایشن ڈویژن، نیشنل ڈیزاسٹررسک مینجمنٹ فنڈ پاکستان، محکمہ موسمیات کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔