پی آئی اے کی خصوصی پرواز امریکی شہریوں کو لے کر نیوجرسی روانہ

249

اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز (پی آئی اے)کی خصوصی پرواز امریکی شہریوں کو لے کر نیوجرسی روانہ ہو گئی۔ پی آئی اے کی پروازپی کے 206،امریکی شہریوں کو لے کر امریکہ روانہ ہوئی ہے۔ پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے ذریعہ امریکہ جانے والے مسافروں کا روانگی سے قبل طبی معائنہ بھی کیا گیا۔پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کے عملے نے مسافروں کا طبی معائنہ کیا۔ نیو جرسی روانہ ہونے والے امریکی شہری کوروناوائرس کے باعث پاکستان میں پھنے ہوئے تھے۔