ایران جوہری معاہدے سے نکلنے کے امریکی فیصلے پر برطانیہ، فرانس اور جرمنی کو افسوس

265

واشنگٹن(اے پی پی)امریکہ کی جانب سے ایران کے سول نیوکلیئر منصوبوں سے قطع تعلق کے فیصلے پر برطانیہ، جرمنی اور فرانس نے کہا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ کیے گئے معاہدے سے الگ ہوگیا اور ایران کے سول نیوکلیئر پروگرام پر عاید پابندیوں کے استثنا کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ معاہدہ ایٹمی عدم پھیلاؤ کے لیے ہے اور یہ تمام عالمی برادری کے مفاد میں ہے۔ اس میں ایران کے ایٹمی پروگرام کی محفوظ اور پرامن سرگرمیوں کی خصوصی طور پر ضمانت دی گئی ہے۔