ایس بی سی اے کی ٹیم تباہ ہونے والے مکانات کاجائزہ لے گی

471

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیکنیکل کمیٹی آج طیارہ حادثے میں متاثر ہونے والے مکانات کا جائزہ لے گی، کے بی سی اے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ٹینیکل کمیٹی انجینئرز بینش شبیر کی قیادت میں کمیٹی متاثرہ مکانات کا معائنہ کرے گی، جب کہ ڈائریکٹر اسٹرکچر سمیت دیگر سینئر افسران بھی کمیٹی میں شامل کیے گئے ، ایس بی سی اے کی تحقیقاتی کمیٹی تمام متاثرہ مکانات کا معائنہ اور موقع سے سیمپل اور دیگر شواہد جمع کرے گی، جس کی روشنی میں ٹیکنیکل کمیٹی مذکورہ مکانات کو رہائش کے قابل یا خطرناک قرار دے گی،جبکہ اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹیکنیکل کمیٹی طیارے حادثے سے متاثرہ مکانات کے علاوہ علاقے میں موجود دیگر عمارتوں کا بھی معائنہ کرے گی، ٹیکنیکل کمیٹی کو رپورٹ کی تیاری کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا گیا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مذکورہ رپورٹ حکومت سندھ اور متعلقہ حکام کو پیش کرے گی،واضح رہے کہ وقوعہ پر ملبہ موجود ہونے کی وجہ سے ایس بی سی اے کی ٹیم موقع کا معائنہ نہیں کرسکی تھی۔