افغانستان:ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب کے قیادت سنبھالنے کی اطلاعات

496

دوحہ/کابل( آن لائن/اے پی پی/صباح نیوز) افغان طالبان کی اعلیٰ قیادت کورونا وائرس کا شکار ہو گئی، اعلیٰ قیادت کی عدم موجودگی پرسابق امیر ملاعمر کے بیٹے ملا یعقوب نے قیادت سنبھالنے کی ا طلاعات ہیںجبکہ ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہدنے کہاکہ افغان طالبان کی قیادت محفوظ ہے مغربی پروپیگنڈابے بنیاد ہے۔غیرملکی جریدے کے مطابق افغان طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخوند، نائب امیر سراج الدین حقانی کورونا کا شکار ہوئے، سراج الدین حقانی اہم کمانڈروں کے اجلاس کی صدارت کرتے رہے جس کے نتیجے میں کئی کمانڈربھی وائرس کاشکار ہوگئے، میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ اعلیٰ قیادت کی عدم موجودگی میں سابق امیر ملاعمر کے بیٹے ملا یعقوب نے قیادت سنبھالنے کے بعد افغان دھڑوں میں تصادم کا خطرہ پیدا ہوگیا ۔علاوہ ازیں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکے کے نتیجے میں ٹی وی چینل کا صحافی اور بس ڈرائیورجاں بحق ہو گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکے میں ایک منی بس کو نشانہ بنایا گیا جو خورشید ٹی وی چینل کے ملازمین کو لے کر جا رہی تھی۔میڈیا ۔ دوسری جانب افغان حکومت نے قومی مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کو طالبان سے مذاکرات کے لیے سربراہ مقرر کیا ہے۔