چین:امریکا کی ڈبلیوایچ او سے علیحدگی پاور پالیٹکس ہے

431

چینی وزارت خارجہ ترجمان نے کہا ہے کہ تمام ممالک یہاں تک کہ کئی امریکی بھی امریکا کے حالیہ فیصلوں سے متفق نہیں ہیں۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکا کے ڈبلیو ایچ او سے علیحدگی کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکا اس طرح کا رویہ اپنا کر پاور پالیٹکس کررہا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کے حالیہ دنوں میں کئی امور سے متعلق فیصلوں سے عالمی برادری اور امریکیوں کی بڑی تعداد بھی متفق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین پر الزامات لگانے سے کورناوائرس کی وبا ختم نہیں ہوگا۔ امریکی حکام کو چاہئیے کہ سیاست کرنے کے بجائے وبا کو ختم کرنے کے اقدامات کریں اور عالمی تعاون میں اپنا کردار ادا کریں۔

چین پر کروناوائرس کے الزام سے نہ وائرس ختم ہوگا نہ جانیں بچ سکیں گی، وبائی مرض پر سیاست کے بجائے امریکی سیاستدان اس کے خاتمے کے لیے اقدامات پر توجہ دیں۔