آسٹریلیا: تمام گھوڑوں کو گولیاں مارنے کی اجازت دے دی گئی

933

آسٹریلیا کی حکومت نے پارکس وکٹوریہ اور ماحول کو نقصان پہنچانے والے جانوروں کو ہلاک کرنے کا حکم صادر کیا تھا جس کے بعد اب گھوڑوں کو بھی گولیاں مارنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق حکومت کی جانب سےآسٹریلیا کے علاقے وکٹورین لینڈ میں گھوڑوں کو جان سے مارنے کے حکم دیا گیا تھا جبکہ کسانوں نے اس فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں کسانوں کا کہنا تھا کہ وکٹورین ہائی لینڈ ز میں جنگلی گھوڑوں کے قتل عام کے فیصلے کو روکا جائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ جانوروں کو ہلاک کرنے کی پالیسی لوگوں کے علم میں لائے بغیر تبدیل کی گئی ہے۔

عدالت نے کسانوں کے موقف کو یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ ماحول کو نقصان پہنچانے والے جانوروں کو ہلاک کرنے کیلئے عوام سے مشاورت کی ضرورت نہیں ہے۔اس حوالے سے لائحہ عمل تیار کرلیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا کے محکمہ جنگلات نے اونٹوں کو بھی ماحول کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے ہلاک کر نے کا حکم دیاتھا۔