پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ۱۱ روپے تک کی کمی

427

حکومت نے پیتڑولیم مصنوات کی قیمتوں میں ۱۱ روپے تک کی کمی کردی۔

وزارت خزانہ نے یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلامیہ جاری کر دیا، وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 6 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 5 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت  80 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر مقرر کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی  کے بعد نئی قیمت 38 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

مٹی کا تیل 47 روپے 44 سےکم ہو کر 35 روپے 56 پیسےفی لیٹر ہو گیا ہے ۔

اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں پرعملدرآمد کا اطلاق آج رات 12 بجےسے ہو گا۔

خیال رہے کہ اوگرا نے یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی جس میں پیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔