مسجد نبوی ﷺ کو  نمازوں کے لیے کھول دیا گیا

649

ریاض:سعودی حکومت نے مسجد نبوی ﷺ سمیت دیگر تمام مساجد کو نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ڈھائی ماہ کے بعد مسجد نبوی ﷺ کوعام شہریوں کیلئے کھول دیا گیا ،احتیاطی تدابیرکے ساتھ نمازفجرادا کی گئی۔

انتظامیہ کی جانب سے مسجد نبوی ﷺ میں نمازیوں کے درمیان مناسب فاصلہ اورماسک کو لازمی قراردیا گیا ہے جبکہ وضو گھر سے کرکے آنے اور جائے نماز ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مسجد نبوی ﷺ کو کھولنے کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کے دوسرے شہروں کی مساجد کو بھی کھول دیا گیا ہے تاہم اب تک مسجد الحرام کو نہیں کھولا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے پیش نظر سعودی حکومت نے پورے ملک میں لاک ڈائون کا اعلان کیا تھا اور ساتھ میں مسجد نبوی ﷺ اور مسجد الحرام سمیت تمام مساجد میں باجماعت نمازوں کی ادائیگی اور مسجد میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔