میٹرک بورڈ کراچی کے سابق چیرمین انوار احمد زئ انتقال کرگئے

935

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) میٹرک بورڈ کراچی کے سابق چیرمین پروفیسر انوار احمد زئ مختصر علالت کے باعث انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق ضیاالدین تعلیمی بورڈ کے ڈائریکٹر اور میٹرک بورڈ کراچی، انٹر بورڈ کراچی، میرپور خاص بورڈ کے سابق چیرمین و سابق ای ڈی او کراچی، سابق ایڈیشنل سکریٹری تعلیم پروفیسر انوار احمد زئ اتوار کو مختصر علالت کے باعث انتقال کرگئے۔

مرحوم کے بھائی اور حیدرآباد بورڈ کے ناظم امتحانات مسرور احمد زئی کے مطابق وہ علالت کے باعث چند روز قبل آغا خان اسپتال داخل  ہوئے تھے مگر اتوار کی صبح ان کا انتقال ہوگیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔