قومی رابطہ کمیٹی کا آج ہونے والا اہم اجلاس ملتوی

628

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج کے بجائے کل ہوگا۔

تفصیلا ت کے مطابق اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزرا، وزرائے اعلیٰ سمیت متعلقہ حکام شریک ہوں گے اور کورونا کے خلاف اقدامات پر غور جبکہ این سی او سی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق ہوگی۔