ملک میں کورونا بے قابو مزید 88 افراد جاں بحق: تعداد 1,483 ہوگئیں

367

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 69 ہزار 496 جبکہ 1,483 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 27,360  پنجاب میں 25,056 ،بلوچستان میں  4,193 خیبر پختونخواہ 9,540، گلگت بلتستان میں 678 ، اسلام آباد میں  2.418  اور آزاد کشمیر میں  251 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 465، پنجاب میں 475 ، خیبرپختونخوا میں 453، بلوچستان میں 46، اسلام آباد 27، گلگت بلتستان 11 اور آزاد کشمیر 06 اموات ہوئیں جبکہ 25 ہزار 271 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 5 لاکھ  47  ہزار 30  ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 14 ہزار 972  ٹیسٹ کیے گئے جن میں 3,039 نِئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 88 اموات ہوئیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 61 لاکھ  59  ہزار 953 افراد متاثر، 3 لاکھ 71  ہزار 6 افراد ہلاک جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 27 لاکھ 38  ہزار 179 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔