کھڈرو آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق

118

کھڈرو (نمائندہ جسارت) آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق۔ آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد محمد اقبال اور اللہ ورایو جاں بحق ہوگئے، دونوں کا تعلق ماتلی سے بتایا جاتا ہے، جو کھڈرو میں خانصاب فیض عالم جونیجو کے نئے بننے والے پیٹرول پمپ پر مزدوری کر رہے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او کھڈرو محمد علی زرداری موقع پر پہنچے۔