حیدر آباد،موٹر سائیکل سوار فیملی کو بے قابو ٹرک نے ردند ڈالا،باپ بیٹا جاں بحق

185

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)میر پور خاص سے حیدرآباد آتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار فیملی کو ٹرک نے روند ڈالا۔ باپ بیٹا جاں بحق، بیٹی شدید زخمی ہوگئی ۔میرپورخاص لاک ڈا¶ن ٹرانسپورٹ کی بندش کے باعث میرپورخاص سے حیدرآباد لطیف آباد آنے والی موٹر سائیکل سوارفیملی کے 3 افراد باپ بیٹی اور بیٹے کو رنگ روڈ چونا فیکٹری کے سامنے تیز رفتار ٹرک نے کچل ڈالا جس میں سے50سالہ باپ اور14سالہ بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 21سالہ زخمی کومل زوجہ محمد بخش کو سول ہسپتال میں طبی سہولت دی جارہی ہے ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔پولیس نے ٹرک تحویل میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی۔