نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان لندن سے پاکستان روانہ

132

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج لندن سے وطن واپسی کےلیے روانہ ہوگئے۔ڈاکٹر عدنان سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ 19 نومبر 2019 کو لندن گئے تھے جہاں وہ ان کے ساتھ ہی دیگر معالجین سے ملتے رہے رہیں۔ڈاکٹر عدنان لندن سے وطن واپسی کےلیے روانہ ہوگئے اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی نواسی و مریم نواز کی بیٹی بھی ان کے ساتھ ہیں۔ ڈاکٹر عدنان فلائٹ پی کے 788 کے ذریعے آج صبح لاہور پہنچیں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لندن کے علاقے پارک لین میں دونقاب پوشوں نے ڈاکٹر عدنان پر دھاتی راڈ سے حملہ بھی کیا تھا اور مکے مار کر زدو کوب کیا تھا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔