وزیر مملکت برائے امور کشمیر شہریار آفریدی کورونا کا شکار

270

اسلام آباد (آن لائن )وزیر مملکت برائے امور کشمیر شہریار آفریدی بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہریار آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں کورونا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انھوں نے خود کو ڈاکٹرز کی ہدایت پر اپنے آپ کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ رب ذوالجلال سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو موذی وباءسے محفوظ بنائے اور وزیراعظم عمران خان سرخرو ہوں۔واضح رہے کہ شہریار آفریدی سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی سمیت کئی منتخب ارکان پارلیمنٹ کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔