تحریک انصاف نے ن لیگ میں گروپ بنالیا ہے،ہارون الرشید

241

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ میں گروپ بنا لیا ہے۔جس کا ہدف یہ ہے کہ چودھری برادران پر انحصار نہ رہے۔پنجاب میں چار وزراءسے معذرت اور چار کے محکمے تبدیل کیے جائیں گے۔جن لوگوں ہر جہانگیر ترین کا اثر ہے انہیں ٹٹولا جا رہا ہے کہ کئی جگہوں سے فون آتے ہیں کہ وہ کس کے ساتھ ہیں،وہ یہی کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔ویسے اکھاڑ پچھاڑ بہت ہونے والی ہے۔پنجاب کابینہ میں بھی تبدیلیاں ہونگی۔چار وزراءکے بارے میں خیال ہے کہ ان سے تو معذرت کر لی جائے گی ان میں وہ بھی ہیں جن کا جہانگیر ترین سے کوئی تعلق ہے۔چار محکمے بدل دیے جائیں گے۔یہ کہا جا رہا ہے کہ وزارت صحت کو دو حصوں میں بانٹ دیا جائے گا۔