لاڑکانہ، سولنگی برادری کے دو گروہوں میں جھگڑا، 10 افراد زخمی

210

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) قنبر شہدادکوٹ ضلع کے شہر گاجی کھاوڑ کے نواحی گاؤں صادق ماچھی میں پرانی دشمنی پر سولنگی برادری کے دو گروپوں میں جھگڑے کے نتیجے میں کلہاڑیوں اور لاٹھیوں کے وار سے پانچ خواتین سمیت 10 افراد حمیدہ، فاطمہ، امام زادی، شکیلہ، شہربانو، میہر علی، امیر علی، سجاد علی، عبدالحکیم اور عبدالوحید سولنگی شدید زخمی ہوئے اطلاع پر حد کے تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر زخمیوں کو علاج کے لیے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ اس موقع پر زخمیوں کے ورثا کا کہنا تھا کہ ان کا اپنی ہی برادری کے بااثر افراد کے ساتھ 3 جریب زرعی زمین کے معاملے پر تنازع چل رہا ہے، جس پر بااثر رشتہ داروں نے گھر میں گھس پر پانچ خواتین سمیت 10 افراد کو زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحفظ فراہم کیا جائے۔