کوئلے کے بجلی گھروںسے ہزاروں افراد کی اموات کا خدشہ ہے

133

کراچی( آن لائن) آزادانہ تحقیقات کرنے والے ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ تھر میں موجود کوئلے کے پاور پلانٹ کی 30سالہ آپریشنل مدت کے دوران 29 ہزار افراد آلودہ ہوا سے ہلاک ہوسکتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سینٹر فار ریسرچ آن انرجی اینڈ کلین ایئر(سی آر ای ای) کی جانب سے آن لائن جاری کردہ پریزینٹیشن میں میں ادارے کو موجودہ رجحانات، صحت پر پڑنے والے اثرات کے ساتھ ساتھ فضائی آلودگی پر آزادانہ تحقیقات کرنے والا ادارہ کہا گیا۔رپورٹ کا عنوان ہے پاکستان کے تھر میں مجوزہ کوئلے کی کان کنی اور پاور پلانٹس کے فضائی معیار، صحت پر زہریلے اثرات۔