پا کستان کا چمن سرحد ایک روز کیلیے کھولنے کا اعلان‘ افغانستان کا انکار، مسافر مایوس ہوئے

211

چمن (آئی ا ین پی) پاکستانی حکام کی جانب سے پاک افغان سرحد باب دوستی چمن کو ہفتے کو ایک دن کے لیے پیدل آمد و رفت کے لیے کھولنے کے اعلان کے بعد افغان حکام کی جانب سے بارڈر کو کھولنے سے انکار کردیا گیا جس کی وجہ سے افغانستان جانے والے ہزاروں مسافر سرحد کے نزدیک پھنس گئے ہیں جبکہ اعلان کے بعد دور دراز علاقوں سے مسافروں کی بڑی تعداد نے باب دوستی کا رخ کیا اور وہاں پر جمع ہوگئے جن کے ساتھ عورتیں، بچے اوربوڑھے مریض بھی ساتھ تھے باب دوستی کو کھولنے سے افغان حکام کی جانب سے انکار کے بعد مسافر شدید مایوس ہوئے کیونکہ چمن شہر میں رہائش اور رات گزارنے کی کوئی سہولت نہیں ہے۔