محسن شیخانی ودیگر کا فرنٹ لائن کے راحت شاہ کے انتقال پر اظہار افسوس

187

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایسو سی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز( آباد) کے چیئرمین محسن شیخانی،سینئر وائس چیئرمین سہیل ورند،وائس چیئرمین عبدالرحمٰن اور سدرن ریجن کے چیئرمین محمد توفیق رتاڑیا نے فرنٹ لائن کے ڈائریکٹر راحت شاہ کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ورثا کے لیے صبر کی دعا کی۔رہنمائوں نے کہا کہ راحت شاہ ملنسار شخصیت کے مالک تھے۔ رئیل اسٹیٹ سیکٹر و تعمیراتی شعبوں کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ آباد رہنمائوں نے مرحوم کی مغفرت اور ورثا کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔