سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس ،رؤف صدیقی کے وکیل کے دلائل مکمل

201

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں ایم کیوایم رہنما رؤف صدیقی کے وکیل اور اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے دلائل مکمل کرلیے انسداددہشت گردی عدالت نے ملزم زبیر چریا کے وکیل سے17 جون کو حتمی دلائل طلب کر لیے۔ جیل ٹرائل کے دوران اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ساجد محبوب نے دلائل دیے کہ رؤف صدیقی نے دباؤ ڈال کر فیکٹری مالکان کے خلاف ہی مقدمہ درج کرایا ملزم عبدالرحمن بھولا نے بھی بیان میں اعتراف کیا تھا، رؤف صدیقی اور عماد صدیقی نے متاثرین اور مالکان کے درمیان معاملہ حل کرنے کے لیے دبا ؤ ڈالا جبکہ رؤف صدیقی اور عماد صدیقی نے سیٹلمنٹ کے لیے فیکٹری مالکان سے 4،5کروڑ روپے وصول کیے دوسری جانب فیکٹری مالک ارشد بھائلہ نے بھی اپنے بیان میں رؤف صدیقی کا نام لیا تھا ۔پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ شواہد کی روشنی میں رؤف صدیقی کو بھی سزا دی جائے، ایم کیوایم رہنما رؤف صدیقی نے دلائل دیے کہ واقعہ کے تین دن بعد ایم کیوایم کے رؤف صدیقی نے وزرات سے استعفا دے دیا تھا،فیکٹری مالکان اور رحمان بھولا نے سنی سنائی باتوں پر اپنا بیان ریکارڈ کرایا‘ عدالت نے17 جون کو ملزم زبیر چریا کے وکیل سے حتمی دلائل طلب کرلیے۔