معروف بلڈر راحت شاہ کورونا کے باعث انتقال کرگئے

79

کراچی(صباح نیوز) ملک کے معروف بلڈر راحت شاہ کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔ راحت شاہ کئی روز سے ساؤتھ سٹی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ گزشتہ رات ان کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی جس کے بعد ان کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ فرنٹ لائن بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے روح رواں راحت شاہ کی تجہیز و تکفین کا اعلان جلد کیا جائے گا ۔