جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن شیخ صلاح الدین خالق حقیقی سے جاملے

153

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی علاقہ عزیز آباد کے دیرینہ رکن اور جامع مسجد فاروق اعظم، فیڈرل بی ایریا بلاک 7 کے سیکرٹری جنرل شیخ صلاح الدین انتقال کرگئے۔امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی فاروق نعمت اللہ ودیگرنے تحریک اسلامی اور اقامت دین کیلیے کی گئی کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔