حساس اداروں کی کارروائی میں داعش کامبینہ دہشت گرد پکڑاگیا

113

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ اور وفاقی انٹیلی جنس ادارے نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے داعش سے تعلق رکھنے والے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم نے 2019 سے پہلے کالعدم ٹی ٹی پی سے وابستگی کا اعتراف بھی کیا ہے۔ملزم مردان جیل میں سزا کاٹنے کے بعد 2019 میں داعش میں شامل ہوا تھا۔