کے یو جے دستور کے رکن صحافی ذیشان کے والد انتقال کر گئے

116

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب ،کراچی یونین آف جرنلسٹس دستورکے رکن اور سینئر صحافی ذیشان محمد کے والد کارضا ئے الٰہی سے انتقال ہوگیا ہے ۔ سینئر صحافی محمد ذیشان کے والدکے انتقال پر کراچی یونین ٓآف جرنلسٹس دستور کے صد ریا ض احمد ساگر ، سیکر ٹری محمد عارف خان اورکراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے مجلس عاملہ کے ارکان نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے مرحوم کے اہلِ خانہ و پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔انہوںنے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔