مسلم حکمران بشارالاسد کے خلاف متحدہوں، اورنگ زیب فاروقی

592

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صحابہ کرام ؓکے دور کے بعد اس امت کے عادل ترین خلیفہ اور پہلے مجدد حضرت عمر بن عبدالعزیز ؒکے مرقد مبارک کی توہین انتہائی قبیح فعل ہے۔ مسلم حکمران خواب غفلت سے بیدار ہوکر بشار الاسد کے ظلم و جبر کے خلاف متحد ہوجائیں۔ خلیفہ عادل عمر بن عبدالعزیزؒ اور انکی اہلیہ فاطمہ بنت عبدالملک کی قبور کی بے حرمتی پر مسلم حکمرانوں کی بے حسی عذاب الٰہی کو دعوت دینا ہے۔گستاخیوں اور بے حرمتیوں کے سلسلے انتشار و شدت پسندی کوجنم دیں گے۔ ان خیالات کا اظہاراہلسنّت والجماعت پاکستان کے صدر علامہ اورنگزیب فاروقی ،صدر اہلسنّت والجماعت کراچی علامہ رب نوازحنفی ،جنرل سیکرٹری اہلسنّت والجماعت کراچی علامہ تاج محمدحنفی نے مرکز اہلسنّت سے جاری بیان میں کیا ہے۔علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہاکہ ایران نواز اسدی فوج کی اس شنیع حرکت پرپوری امت مسلمہ کو ایک متفقہ موقف اپناناچاہیےOIC سمیت مشترک فورمز کہاں ہیں؟شامی مسلمان اپنی بقا کی جنگ نہیں بلکہ امت کی بقا کی جنگ لڑی رہے ہیں ایسی حرکات14و سال میں کسی ظالم سے ظالم تنظیم اور ظالم سے ظالم حکمران نے نہیں کیں۔