پولیس کی کارروائی،لاکھوں مالیت کا گٹکا اورخام مال برآمد، ملزم گرفتار

162

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاک کالونی پولیس نے کارروائی کرکے لاکھوں روپے مالیت کے گٹکے سمیت خام مال برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پاک انسپکٹر رحمت اللہ مروت نے کارروائی کے دوران بدنام زمانہ گٹکا ڈیلر یاسر ولد محمد یعقوب کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں گٹکا، ماوا اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ۔ملزم ہائی روف نمبر CB-1095 میں گٹکا، ماوا اور گٹکا بنانے کا سامان لے کر جا رہا تھا،پولیس نے کارروائی کر کے گاڑی سے ڈھائی کلو مضر صحت گٹکا، ماوا، دو بوری تمباکو تقریباً 39.5 کلو گرام، 30.5 کلو گرام مختلف اقسام کے زغفرانی تمباکو کتھا وغیرہ اور 31 کلو گرام خوشبو زغفرانی برآمد کیا۔