وزیر مملکت برائے امور کشمیر شہریار آفریدی کورونا کا شکار ہوگئے

137

اسلام آباد (آن لائن )وزیر مملکت برائے امور کشمیر شہریار آفریدی بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔ شہریار آفریدی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں تصدیق کی ہے کہ ن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، انہوں نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر اپنے آپ کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے۔انہوں نے دعا کی کہ وطن عزیز کو موذی وبا سے محفوظ بنائے ۔واضح رہے کہ شہریار آفریدی سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی سمیت کئی منتخب ارکان پارلیمنٹ کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔