مقدس مقامات میں توڑ پھوڑ ہم سے منسلک کرنا سازش ہے، ایران

210

اسلام آباد (این این آئی)ایرانی سفارتخانے نے شام میں مقدس مقامات میں توڑ پھوڑ کو ایران کے ساتھ منسلک کرنے کی خبروں کو سازش قرار دے دیا۔ ایرانی سفارتخانے کے مطابق ایرانی سفارتخانہ اس قسم کی بے بنیاد خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہے۔ایرانی سفارتخانے کے مطابق اس طرح کی جعلی خبروں کا مقصد اسلامی فرقوں کے پیروکاروں میں تفریق پیدا کرنے کی سازش ہے،مقدس مقامات اور قبروں کی بے حرمتی کی اسلام میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ میڈیا افواہیں پھیلانے سے گریز کرے۔