ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کے ساتھ تعلقات ختم کر دیے

171

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک (امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ساتھ کورونا وائرس پر اختلافات کے باعث تعلقات ختم کر دیے ہیں جس کے بعد ڈبلیو ایچ او کو فنڈنگ کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پریس کا نفرس میں بتایا کہ امریکا چین کے ساتھ ’’واضح اور تعمیری‘‘ تعلقات قائم کرنا چاہا تھا تاہم اس عمل کے دوران ’’ حکومت ِ چین نے ہمیں اور دنیا کے متعدد ممالک کو دیے گئے وعدے پورے نہیں کیے۔ امریکی صدر کا یہ اعتراض رہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او وائرس سے متعلق بروقت معلومات دینے میں ناکام رہا جب کہ اس کی زیادہ تر توجہ چین کی جانب تھی۔ امریکی صدر کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور برازیل سمیت لاطینی امریکہ کے کئی ملکوں میں وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ امریکہ ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے ۔ ماہرین خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ امریکہ کی جانب سے کروڑوں ڈالر کی فنڈنگ رکنے سے لامحالہ ڈبلیو ایچ او کی کارکردگی پر بھی اثر پڑے گا۔ صدر ٹرمپ نے گزشتہ ماہ عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ روک دی تھی۔