سی اے اے کا اندرون ملک پروازوں میں اضافے کا اعلان

237

اسلام آباد ( آن لائن ) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اندرون ملک پروازوں میں اضافے کا اعلان کردیا، یکم جون سے 40 سے 45 فیصد پروازوں کو بحال کر دیا جائے گا، پروازیں تمام بڑے شہروں جن میں اسلام آباد لاہور، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ سے آپریٹ ہوں گی۔ جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈائون کے بعد ملک میں 20 سے 22 فیصد اندرون ملک پروازیں بحال کی گئی تھیں۔ جبکہ اب نئے حکم نامے کے مطابق 40 سے 45 فیصد پروازوں کو بحال کیا جارہا ہے۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پروازوں میں اضافے کا فیصلہ عوامی مطالبے اور بڑھتی معاشی سرگرمیوں کے پیش نظر کیا گیا۔ اندرون ملک پروازوں میں اضافہ یکم جون سے کیا جائے گا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اندرون ملک پروازیں اسلام آباد، لاہور، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ سے آپریٹ ہوں گی۔ دوسری جانب حکومت نے ملک کے تمام بڑے ہوائی اڈوں سے ملکی اور غیر ملکی فضائی کمپنیوں کو آئوٹ بائونڈ بین الاقوامی پروازوں کی اجازت بھی دیدی ہے۔