اقوام متحدہ:سلامتی کونسل کے 5غیر مستقل ارکان کے انتخاب کی تیاری

400

نیویارک( مانیٹرنگ ڈیسک )کورونا وائرس کی وبا کے تناظر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سلامتی کونسل کے نئے ارکان کے انتخابات کے لیے ووٹنگ کا نیا طریقہ متعارف کرایا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ اس کی وجہ بڑے اجتماع سے بچنا ہے ۔ جنرل اسمبلی، سلامتی کونسل کے لیے 5 غیرمستقل ارکان کو اگلے 2 برس کے لیے منتخب کرے گی۔ اس کے علاوہ193 رکنی جنرل اسمبلی 54 ریاستی اقتصادی اور سماجی کونسل کی 3 سالہ مدت کے لیے 18 ارکان کا انتخاب بھی کرے گی۔ سلامتی کونسل کے ارکان کے لیے انتخاب 17جون کو طے ہے ۔