ٹوئٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کردیا

334

واشنگٹن: ٹوئٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام کی موت سے متعلق آپ کے ٹوئیٹس ریاست مینیسوٹا میں مظاہروں کو مزید بڑھاوا دینے کے مترادف ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست مینیسوٹا میں چند پولیس اہلکاروں کی جانب سے تشدد کئیے جانے پر سیاہ فام امریکی شہری کی موت ہوگئی تھی جس پر ریاست بھر میں احتجاج و مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔

اس واقعے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئیٹر پر نسل پرستانہ تبصرے کئیے تھے۔ ٹرمپ ے سیاہ فام کو مجرم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ جب کوئی لوٹ مار کرے گا تو فائرنگ کی جائے گی جس پر ٹوئیٹر نے اُن کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کے ٹوئیٹس ٹوئٹر کے قوانین کی خلاف ہیں۔

ٹرمپ نے مینیسوٹا کے میئر کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ غنڈے آپ کی ریاست میں جرائم میں اضافے کا سبب ہیں اور میں ایسے نہیں ہونے دوں گا جس پر ٹوئیٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹوئیٹ کیا اور کہا کہ آپ کے ٹوئیٹس ریاست میں مظاہروں کو مزید بڑھاوا دینے کے مترادف ہیں۔

واضح رہے کہ پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیاہ فام شخص کی موت پر ریاست بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں جس میں ایک پولیس اسٹیشن کو آگ لگا دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کئی گاڑیوں اور املاک کو بھی نذر آتش کردیا گیا ہے۔