کراچی میں یکم جون سے ٹرانسپورٹ چلانےکا اعلان

556

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے یکم جون بروز پیر  سے شہر میں بسیں چلانے کا اعلان کردیا۔

صدرکراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری  نے پیر سے ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے بچاؤکےلیے ضابطہ کار (ایس او پیز) پر عمل کریں گے۔

ارشاد بخاری کا کہنا ہے کہ اگر گاڑیاں بند کی گئیں اور ڈرائیور گرفتار ہوئے تو دھرنا دیں گے۔

خیال رہے کہ سندھ میں کورونا کے پھیلا ؤ کو روکنے کے لیے صوبے بھر میں 23 مارچ سے پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں آن لائن ٹیکسی سمیت پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کے لیے ایس او پیز تیار کرلیے گئے ہیں،صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے سےمتعلق فیصلہ  ڈاکٹرزکی ہدایات کی روشنی میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 26 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 427 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔