اسرئیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے قریب فلسطینی شخص کو شہید کردیا

382

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے فلسطینی شخص کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے قریب  ‘لائنس گیٹ’ کے باہر 32 سالہ شخص کو مشتبہ قرار دے کر اسے گولیاں مار دیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور ہونے کے شبہ میں فلسطینی شخص کو اس وقت گولی مار گئی جب وہ ان کے پاس سے تیزی سے گزرا اور روکنے کے باوجود فرار ہونے لگا۔

Yihad Elkhalak

پولیس نے دعویٰ کیا کہ فلسطینی شخص کے ہاتھ میں پستول نما کوئی ہتھیار تھا لیکن یہ دعویٰ سراسر جھوٹا ثابت ہوا اور مقتول سے کوئی اسلحہ یا تیز دھار آلہ برآمد نہیں ہوا۔

نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ شہید کی شناخت 32 سالہ لید خیری کے نام سے ہوئی ہے جو  مشرقی بیت المقدس  کے واد الجوز  کا رہائشی ہے اور خصوصی ضرورت  افراد کے لیے بنائے گئے ادارے میں کام کرتا تھا اور اسی علاقے میں پولیس نے شہید کر دیا۔

گولیاں مارنے کے بعد اسرائیلی پولیس شہید کے گھر بھی گئی اور اہل خانہ سے پوچھ گچھ کی، گھر کی تلاشی لی تاہم کوئی مشتبہ شے برآمد نہیں ہوئی۔