مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے اہل خانہ سمیت کورونا میں مبتلا ہوگئے

325

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی رانا عارف اقبال اہل خانہ سمیت کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق رانا عارف اقبال نے بیوی اور 4 بچوں سمیت کورونا ٹیسٹ کرایا جن کے نتائج مثبت آئے۔

انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔

ایم پی اے عارف اقبال کا تعلق سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 35 سے ہے۔