جی 20 کا کوروناوائرس کے شکار ممالک کیلئے بڑی امداد کا اعلان

438

 جی 20 نے کرونا وائرس کے شکار ممالک کو 14 ارب ڈالرز کی امداد دینے کا فیصلہ کرلیا۔

العربیہ کے مطابق سعودی سعرب کے زیرِ صدارت جی 20 ممالک کا اجلاس ہوا جس میں کرونا وائرس کے شکار ممالک کو 14 عرب ڈالرز کی امداد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں وبا سے نبردآزما پسماندہ ممالک کو قرضہ دینے سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سعودی عرب کی نمائندہ ٹیم کا کہنا تھا کہ ایسے ممالک جو کورناوائرس کیخلاف لڑنے میں وسائل کی کمی کا شکار ہیں، اُن کو 14 عرب ڈالرز کی امداد دی جائے گی۔

ممالک کو قرضہ دئیے جانے کے حوالے سےسعودی ٹیم کا کہنا تھا کہ اس فیصلے میں اگر قرض فراہم کرنے والے ادارے اور بینک بھی شامل ہوگئے تو رقم بڑھائی بھی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس وبا کے باعث پیدا ہونے والے عالمی معاشی بحران کے نتیجے میں36 ممالک نے قرضوں کی ادائیگی ملتوی کرنے کی درخواستیں دی ہیں۔